گلگت (نیوز ڈیسک)سٹی ہسپتال کے قریب ریور ویو روڈ سے ائیرپورٹ ٹرن لنک روڈ چڑھائی پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا ۔۔ جس کے نتیجے موٹر سائیکل سوار قاری نسیم اختر (اونر نسیم مارکیٹ بمقام سٹی ہسپتال) ساکنہ سونیکوٹ اور اس کی کم عمر بیٹی جاں بحق ہوئے ۔باپ بیٹی کو زخمی حالت میں سیف الرحمن شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن رات گیئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بحق بحق ہوئے، پولیس حکام کے مطابق کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے ۔ کار بغیر نمبر پلیٹ ہونے کی وجہ سے فوری طور کار سواروں کی شناخت نہیں ہو پا رہی ہے
