اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ کسٹمز کے تین افسران کو ٹیکس چوری کے الزام میں قصور وار قرار دیتے ہوئے برطرف کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوری کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف کیاہے، ایف بی آر کے مطابق تینوں افسران نے ٹیکس چوری میں سہولت فراہم کرکے خزانے کو 7 ارب روپے نقصان پہنچایا۔ تینوں کسٹمز افسران قیمتی گھڑیاں، موبائل فون، کاسمیٹکس اور دیگر اشیاء کلیئر کرنے میں ملوث قرار پائے گئے۔
