نئی دہلی(نیوزڈیسک) ایئر انڈیا کی پرواز میں نشے میں دھت ایک مسافر کے بزرگ خاتون پر پیشاب کرنے والے ملزم کو پولیس نے 6 ہفتوں کی محنت کے بعد ملزم کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے شنکر مشرا نامی شخص کو بنگلور سے گرفتار کرکے نئی دہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔شنکر مشرا کے وکلاء نے دعویٰ کیا کہ ان کے کلائنٹ نے نہ صرف اپنی غلطی کا اعتراف کیا بلکہ خاتون کا سامان بھی صاف کیا اور انھیں 15,000 روپے بطور ہرجانہ بھی دیا۔ملزم کا وکلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کے اصل قصور وار ایئر انڈیا کا عملہ تھا جنھوں نے بروقت اور درست طریقے سے معاملے کو ہینڈل نہیں کیا ورنہ بات اتنی نہ بڑھتی،دوسری جانب خاتون مسافر کی بیٹی نے بتایا کہ شنکر مشرا کے دیئے گئے 15 ہزار روپے یہ کہہ کر واپس کردیئے تھے کہ ہم اسے قبول نہیں کرسکتے،ادھر ملزم شنکر مشرا جو امریکی مالیاتی خدمات کی کمپنی ویلز فارگو میں انڈیا چیپٹر کے نائب صدر تھے کو کمپنی نے ملازمت سے برطرف کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات “انتہائی پریشان کن” تھے۔