لاہور(نیوزڈیسک)اداکارعمران عباس نے کہا ہے کہ انہیں خوبصورت نہیں بلکہ خوب سیرت بیوی چاہیے ،نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کے واحد اداکار ہیں جنہیں اب تک سب سے زیادہ بالی ووڈ فلموں کی پیشکش کی گئی لیکن بالی ووڈ میں دیگر پاکستانی اداکاروں کی طرح معقول شہرت نہ پانے کی وجہ شاید فلموں کاغلط انتخاب ہے۔