اہم خبریں

عوام تیار ہو جائے،بجلی صارفین پر144 ارب سے زائد کا بوجھ پڑنے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام تیار ہو جائے،بجلی صارفین پر144 ارب سے زائد کا بوجھ پڑنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق یہ اضافی بوجھ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں کیا جارہا ہے ۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ درخواست جمع کرا دی سماعت آج ہوگی ۔ درخوراست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیسکو،گیپکو،حیسکو آئیسکو نے تقریبا114 ارب 69 کروڑ روپیہ مانگ لیا ہے ، جس میں فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑحیسکو اور آئیسکو نے9، 9 ارب روپے جبکہ گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگا ہے ۔ لیسکو 31 ارب ، پیسکو7 جبکہ سیپکو5 ارب روپے کا اضافہ مانگا ہے اگر یہ درخواست منظور ہوتی ہے تو غریب عوام کے بجلی بل میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں