اسلام آباد (نیوزڈیسک)تھانہ سبزی منڈی کے قریب سرکاری بسوں کے ڈپو میں آگ بھڑک اُٹھی ڈپو میں لگنے والی آگ کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔ بسیں ناکارہ ہونے کے باعث ڈپو میں عرصہ دراز سے کھڑی تھیں۔ متاثر ہونے والی بسیں گلگت بلتستان کے سرکاری ادارے کی ہیں،ریسیکو ٹیموں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
