راولپنڈی ( اے بی این نیوز )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کے دوران ڈینگی کے خلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،راولپنڈی میں جنوری 2023 سے اب تک 101 ڈینگی کے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اجلاس میں بتایا کہ اس وقت ڈینگی کے 13 مریض ہسپتالوں میں موجود ہیں۔88 ڈینگی کے مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں میں جا چکے ہیں۔تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹ اپنی پرفامنس کو مزید بہتر بنائیں ۔ٹائر شاپ ، جنگ یارڈ ، زیر تعمیر عمارات ، اوپن پلاٹس پر خصوصی طور پر فوکس کیا جائے ۔سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ کو ڈینگی ایس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔