اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کو انتخابی رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دے دی گئی،منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں اجلاس ہوا،اجلاس میں ممبران ای سی پی، سیکریٹری الیکشن اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے، الیکشن کمیشن کو انتخابی رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پریزائیڈنگ آفیسر کی طرف ریٹرننگ آفیسر کے پاس موبائل ایپ کے ذریعے فوری رزلٹ کی ترسیل ممکن ہوگی۔ریٹرننگ آفیسر فوری اور ووٹوں کے درست اعداد و شمار کے ساتھ غیر حتمی رزلٹ ترتیب دے سکے گا۔
