اہم خبریں

آزاد کشمیر بھرکی مساجدکے بل ادا نہ کرنے ، بجلی بلات نذرآتش کرنے کا اعلان

مظفر آباد(نیوزڈیسک) کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں ایکشن کمیٹیز کی جانب سے بجلی کے بلز کی بائیکاٹ مہم جاری ہے۔کوٹلی شہر، نواحی علاقہ تتہ پانی،کھوئی رٹہ ، گوئی نکیال، اور ناڑ میں بجلی کے بل کی بائیکاٹ مہم کے لیے کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔ہجیرہ میں شہریوں نے بجلی کے سینکڑوں بلز جلا دیئے۔ کھوئی رٹہ بار نے بجلی کے بلز پر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ کوٹلی میں وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔حکومت نے بجلی کے بلز جمع کروانے کی تاریخ میں 28 اگست تک توسیع کر دی۔ ناظم برقیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی بلز پر لگائے گئےاس ماہ کے ٹیکس کو معطل کر کے ماہ جولائی میں ایڈجسٹ کر دیا ہے۔ایکشن کمیٹیز کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلز سے ظالمانہ ٹیکسز کو ختم کرنے تک احتجاج جاری رہے گی۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے بجلی بلات میں ٹیکس معطلی کے فیصلے کویکسر مسترد کر دیا۔اور بلات نظر آتش کرنے کا اعلان،ڈیم گھیرواں سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غورمنگل کے روز بطور احتجاج مکمل عدالتی بائیکاٹ۔وکلا کی احتجاجی ریلی پریس کلب میں احتجاجی اجتماع۔ بلات نہ جمع کروانے کا اعلان کر دیا۔بلات نظر آتش کرنیگے۔وکلاء نے کہا کہ گلگت بلتستان کو جس ریٹ پر بجلی دی جاتی ہے۔اس ریٹ پر ہمیں بجلی مہیا کی جائے۔ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گئے۔کوٹلی کو زندہ رہنے دو شہریوں کو پانی دو۔ظلم و ستم ہائے ہائے۔مہنگی بجلی ہائے ہائے۔ظالم حکمران ہائے ہائے۔نا منظور نامنظور بجلی بلات نا منظور،کے فلک شگاف نعرے۔ اگر محکمہ برقیات اور پبلک ہیلتھ نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ہم ان کے دفاتر کا کنٹرول سنبھالینگے۔ کوٹلی میں بجلی بلات میں ظالمانہ ٹیکسوں اور کوٹلی شہر میں پانی کے مسائل کے حوالے سے صدر بار سردار غلام مصطفی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری آفتاب کالس ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کی احتجاجی ریلی۔وکلا کی ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں پہنچی جہاں پراحتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار سردار غلام مصطفے ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار آفتاب کالس ایڈووکیٹ نے کہا کہ بجلی کے بلات کا بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے گا۔جب تک یکساں ٹیرف کا اعلان کر کے عوام کو ریلیف نہیں دیا جاتا۔اس موقع پر ممبران بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ،میڈیم تعظیم عزیزایڈووکیٹ،چوہدری یاسر ایڈووکیٹ،شیخ نعمان ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالرزاق ایڈووکیٹ،تبارک سید ایڈووکیٹ،مقبول گورسی ایڈووکیٹ،راجہ صغیر ایڈووکیٹ،راجہ جنید ظفر ایڈووکیٹ۔امتیاز کیانی ایڈووکیٹ،سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صدر بار سردار غلام مصطفی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوٹلی وکلاء اور شہری اس ماہ بجلی بلات جمع کروانے کے بجائے نظر آتش کرینگے۔اگر محکمہ کے کسی اہلکار نے کسی صارف سے زیادتی کی تو ڈسٹرکٹ بار برقیات اور پبلک ہیلتھ کے دفاتر کا کنٹرول سنبھالے گی۔کوٹلی شہری دور حاضر میں گندگی ملا پانی پینے پر مجبور ہیں۔اور شہر کی ایک بڑی آبادی پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔وزیر اعظم کا اعلان لولی پاپ ہے۔جب تک ہمارے بلات سے ناجائز ٹیکسسز کا خاتمہ نہیں ہوتا ہے۔ہم بل جمع نہیں کروائنگے۔ڈیم گھیراؤں سمیت تما آپشن ہمارے پاس موجود ہیں۔اگر کسی برقیات اہلکار نے صارف کا کنیکشن کاٹنے کی کوشش کی تو ذمہ دار بھی وہی ہوگا۔ہم لوگوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ سردار غلام۔مصطفے ایڈووکیٹ نے کہا کہ بجلی کے بھاری بلات نے عوام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کوٹلی شہر میں پانی کی عدم فراہمی بڑے مسائل ہیں حکمرانوں کو عیاشیوں سے فرصت نہیں وزرا کے لئے قیمتی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے میں حکومت مکمل طورپر ناکام ہے انہوں نے عوامی حقوق کے لئے دھرنوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکمرانوں۔کی عیاشیاں ختم نہیں ہوں گی اور عوام کو ریلیف نہیں دیا جائے گا اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں