نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ٹماٹر سونے کے بھاؤ بکنے لگے،5سٹار برگر چین نے مینیو سے ٹماٹر ہی غائب کردیا۔واضح رہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ٹماٹروں کو مینیو سے غائب کیا گیا ہے ،اس پہلے میک ڈونلڈز نے بھی اپنے مینیو سے ٹماٹر کو غائب کیا تھا ،اب برگر کنگ نے بھی مینیو سے ٹماٹروں کو غائب کردیا ہے ۔ برگر کنگ ترجمان کا کہنا ہے کے انہیں ٹماٹر شارٹیج کا سامنا ہے اسی لیے ایسا کیا گیا ہے جبکہ جو ٹماٹر مل رہا وہ انتہائی ہمارے معیار کے مطابق نہیں ہے ۔ دوسری طرف انڈیا میں سیلاب نے بڑے پیمانے تباہی مچائی ہے جس کی وجہ سے بہت سی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔