اہم خبریں

گزشتہ مالی سال دفاعی اخراجات 174 ارب روپے اضافہ، مالی خسارے کے اعداد وشمار جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اتحادی حکومت میں گذشتہ مالی سال اخراجات2ہزار860 ارب روپے بڑھےایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2 ہزار 649 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔گزشتہ مالی سال دفاعی اخراجات 174 ارب روپے بڑھ گئے گذشتہ مالی سال بجٹ خسارے میں 1261 ارب 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا وفاقی وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورٹ 2022-23 جاری کردی ،مالی سال 2022-23 میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد رہا رپورٹ،مالی سال 2021-22 میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے7.9 فیصد تھا،گذشتہ مالی سال2022-23 کل آمدنی9633 ارب روپے رہی،گذشتہ برس 16 ہزار 154 ارب روپے کے اخراجات کئے گئے ،گذشتہ مالی سال کل ٹیکس آمدنی 7818 ارب روپے رہی،گذشتہ سال نان ٹیکس آمدنی 1814 ارب روپے رہی ،گذشتہ سال سود کی ادائیگیوں پر اخراجات5831 ارب روپے رہے،گذشتہ سال دفاعی اخراجات 1585ارب روپے سے زائد رہے

متعلقہ خبریں