اہم خبریں

بیرون ملک40نئےٹریڈافسران کیلئے امتحان متعددفیل ہوگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بیرون ملک40نئےٹریڈافسران کیلئےتحریری امتحان میں بیشتر امیدوارفیل ہوگئےٹریڈ افسران کیلئےتحریری امتحان میں61.45فیصد امیدوار فیل ہوئے،کل262 میں سے161فیل اور101 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے ،سیکریٹریٹ گروپ,ٹریڈ پروموشن سروس اوراکانومسٹ گروپ کے تمام امیدوار فیل ،تحریری امتحان میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے سب سے زیادہ35 امیدوار پاس ہوئے،پاس ہونے کی شرح سب سے زیادہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 56.5 فیصد رہی،سیکریٹریٹ گروپ کے تمام 5, ٹریڈ پروموشن سروس کے تمام 4 امیدوار فیل،اکانومسٹ گروپ کے تمام 4 امیدوار بھی تحریری امتحان میں فیل ہوگئے،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے56 میں سے21فیل اور 35 امیدوار پاس ہوئے،ان لینڈ ریونیو سروس کے87 میں سے57 فیل اور30 امیدوار پاس ہوئے،پاکستان کسٹمز سروس کے51 میں سے37 فیل اور14 امیدوار پاس ہوئے،پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 23 میں سے 10فیل اور13 امیدوار پاس ہوئے،آفس مینجمنٹ گروپ کے16 میں سے11فیل اور5 امیدوار پاس ہوئے،پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے 3 میں سے 2 فیل اور ایک امیدوار پاس ہوا ،نجی شعبے سے11میں سے9 فیل اور2 امیدوار پاس ہوئے وزیراعظم نے وزیر تجارت کی سربراہی میں انٹرویو بورڈ تشکیل دیا، انٹرویوز کے بعد سفارشات منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں