اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ، پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں سربراہ مجلس وحدت المسلمین راجہ ناصر عباس کی آٹھ سال بعد مستقل ضمانت منظور، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی راجہ ناصر عباس اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے مدعی مقدمہ اسپیشل برانچ کا اہلکار بھی عدالت کے سامنے پیش جو ایف آئی آر لکھا ہے وہی واقعہ ہوا تھا
مدعی مقدمہ دھرنے کے دوران اس روز چار پانچ لوگ مجھے اٹھا لے گئے تھے ، مدعی مقدمہ پی ٹی آئی ، پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ ایک وحدت المسلمین کا بندہ بھی تھا ، مدعی مقدمہ میں اس کے بعد ساتھ آٹھ ماہ چارپائی پر پڑا رہا ہوں ، مدعی مقدمہ راجہ ناصر عباس کو بدنیتی پر پولیس نے مقدمہ میں نامزد کیا ، وکیل خاور امیر بخاریکوئی میڈیکل رپورٹ بھی ریکارڈ پر موجودہ نہیں ، وکیل خاور امیر بخاری راجہ ناصر عباس کی حد تک ابھی تک کچھ ثابت نہیں ہوا ، تفتیشی افسر باقی جو لوگ تھے ان میں سے ابھی تک کوئی پکڑا بھی نہیں گیا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد، پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیوایم) سربراہ علامہ ناصر عباس ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش ہوئے۔۔
علامہ راجہ ناصر عباس حاضری لگا کرروانہ عدالت نے حاضری لگانے کے بعد راجہ ناصر عباس کو جانے کی اجازت دیدی۔وکیل خاور امیر بخاری کا کہنا ہے کہ بدنیتی کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ میں نامزد کیا۔