کراچی(نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم کی تقرری کے شروع میں ہی ڈالر آسمان سے باتیں کرنے لگا،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اضافے سے 303 روپے سے تجاوز کرگیا۔زرمبادلہ کے گھٹتے ذخائر، بیرون مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 19فیصد کی کمی ،درآمدی ضروریات کے دباؤ کیوجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا۔ بیرون ملک جامعات میں اعلی تعلیم کیلئے جانیوالے طلباء کی فیسوں اور خریداری کی وجہ سے بھی ڈالر کی طلب بڑھ گئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی ڈالر کی قدر میں طلب و رسد کی بنیاد پر کمی بیشی کا رحجان رہے گا۔ ملکی ذرمبادلہ کے محدود ذخائر اور معاشی مستقبل سے متعلق غیریقینی صورتحال کے باعث ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستانی معیشت پر برے اثرات مرتب جبکہ کرنسی مستقل طور پر گر رہی ہے ۔















