راولپنڈی (نیوزڈیسک)ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ کا بڑا فیصلہ۔3 ایم پی او نظر بندی کے خلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل ،سنگل بنچ کے اس فیصلہ کی معطلی سے نظر بند 57 پی ٹی آئی کارکنان کی دھائی بھی لٹک گئی ۔ڈپٹی کمشنر کا کسی بھی شخصیت اور کارکن کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر بند کرنیکا اختیار بحال ہوگیا۔جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈپٹی کمشنر کی اپیل پر فیصلہ معطل کیا۔ڈویژن بنچ کا فریقین کو نوٹس 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا گیا۔اپیل کی آئندہ سماعت ستمبر کے پہلے ہفتہ میں متو قع ،بغیر وجہ بتائے نظر بندی آئین اور قانون اختیار دیتا ہے جسے ختم یا معطل نہیں کیا جا سکتا ۔اپیل ،نظر بندی کا ڈپٹی کمشنر کا صوابدیدی اختیار ختم ہو تو اس کی افادیت اور اہمیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تھری ایم پی او تحت نظر بندی اقدام مشروط کرنے کا سنگل بنچ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
![](https://abnnews.pk/wp-content/uploads/2023/06/National-Assembly-300x158.jpg)