ہجیرہ (نیوزڈیسک) مہنگائی کیخلاف اے سی آفس کے سامنے دھرنا 86 ویں روز میں داخل،عوامی ایکشن کمیٹی تحصیل ہجیرہ کے زیر اہتمام دن رات جاری دھرنے میں عوام کی بھرپور شرکت،صدر ایکشن کمیٹی سردار ظہور نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر سرکاری آٹا سمیت اشیاء خردونوش پر سبسڈی دے،آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیکر مفت بجلی فراہم کی جائے۔تمام ٹیکسیز ختم کرکے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائےیا بے روزگاری الائونس دیا جائے ،حکمران طبقات کی مراعات ختم کی جائیں ۔ جب تک مطالبات حل نہیں ہوتے شہری بجلی بلات جمع کرانے کا بائیکاٹ کریں ۔جب تک مسائل حل نہیں ہوتے احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
