اہم خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز اور موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد میں تیز اور موسلادھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔،15 اور سولہ اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اورگردونواح میں تیز، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔

متعلقہ خبریں