اہم خبریں

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے راولپنڈی جل تھل ہو گیا

راولپنڈی (  اے بی این نیوز         )جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے راولپنڈی جل تھل ہو گیا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی مسلسل اور تیز بارش سے شہر کی تمام سڑکیں تالابوں اور جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگیں بیشتر رہائشی و کمرشل گنجان علاقوں میں دو دوفٹ سے زائد پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا جبکہ مختلف مقامات پرخاتون اور 2بچوں سمیت 6افراد برساتی نالوں میں گر گئے جن میں سے1بچے سمیت 3افراد کو بچالیا گیا جبکہ خاتون جانبحق ہو گئی راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث جہاں گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیاوہی پرموسلا دھار بارش کے باعث بعض مقامات پرجشن آزادی کی تقریبات بھی متاثر ہوئیں جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ہونے والی تقریبات بارش کی نذر ہو گئی تیز بارش کے باعث کٹاریاں کے مقام پرنالہ لئی میں پانی کی سطح 14فٹ اور گوالمنڈی کے علاقے میں 13فٹ تک بلند ہو گئی راولپنڈی خیابان سرسید کے علاقے میں 2موٹر سائیکل سوار پھسلنے کے باعث نالے میں گر گئے جن میں سے ایک شخص کومقامی افراد نے فوری طور پر نکال لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے دو گھنٹے سے زائد وقت تلاش کے باوجوددوسرے شخص کا سرغ نہ مل سکاریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو فلوٹنگ بوٹ خراب ہو گئی جس پرریسکیو اہلکاروں نے آپریشن روک دیا کشتی خراب ہونے باعث دوسری فلوٹنگ بوٹ منگوائی گئی بورنگ روڈ کے علاقے مین کم سن بچی نالے میں ڈوب گئی چکری کے علاقے میں کم سن بچہ کھڑے پانی میں گر گیا تیز بارش کے باعث پانی جمع ہونے سے بچہ پانی میں ڈوب گیا جس کی تلاش کے لئے ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں کا سرچ آپریشن جاری تھا اسی طرح چاکرہ کے علاقے میں ایک خاتون برساتی نالے میں گرگئی جسے فوری طور پر ریسکیو کر لیا گیاتاہم خاتون ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئی کے اور خاتون کے ساتھ ایک بچہ بھی نالے میں گرنے کی اطلاعات درست ثابت نہیں ہوئی موتی بازار، راجہ بازار، صرافہ بازار،بوہڑ بازار اور ملحقہ علاقوں میں 2،2فٹ پانی مارکیٹو ں اور دکانوں میں جبکہ راجہ بازار،لال حویلی روڈ،بوہڑ بازار،مری روڈ،کوہاٹی بازار،امر پورہ،نشاط سینمااورپرنٹنگ پریس مارکیٹ کے علاوہ شہر کے گنجان علاقوں صادق آباد،ہزارہ کالونی،اعوان کالونی، مہر کالونی،ڈھوک رتہ،مسلم کالونی،جاوید کالونی،ڈھوک الٰہی بخش،مکھا سنگھ سٹیٹ، گلاس فیکٹری،امرپورہ، نیوپھگواڑی راولپنڈی کینٹ میں جان کالونی،اسلم مارکیٹ،ڈھوک سیداں،گرجا روڈسمیت متعدد علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیابارش کے باعث کوڑا کرکٹ ہر طرف پھیل گیاجبکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں اور دکانوں سے پانی نکالتے رہے۔

متعلقہ خبریں