اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کی آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی،اسلام آباد میں بھی بادل برسیں گے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبر پختونخوابالائی علاقوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کے لیے بھی خوش خبری ، آج وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے ۔















