اہم خبریں

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدرنامزد،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو آزادجموں کشمیر کا صدر تعینات کردیااستحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے پیٹرن انچیف اور مرکزی صدر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیاسردار تنویر الیاس خان 2018ء کے انتخابات سے قبل صوبہ پنجاب کی عبوری کابینہ میں وزیر رہے.سردار تنویر الیاس خان پنجاب سرمایہ کاری اینڈ ٹریڈ بورڈ کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی بھی رہےسردار تنویر الیاس خان نے 2021ء میں باضابطہ طور پر آزادکشمیر کی سیاست میں حصہ لیا ، پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بھی رہےسردار تنویر الیاس نےآزادکشمیر کی الیکشن مہم کی قیادت کرتے ہوئے پارٹی کو 2021 کے الیکشن میں سادہ اکثریت سے کامیابی دلائیسردار تنویر الیاس آزادکشمیر میں ایک سال سینئر موسٹ وزیر اور قریبا ایک سال وزیر اعظم آزادکشمیر رہےسردار تنویر الیاس خان نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی پالسییوں سے اختلافات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو الوداع کہہ دیا تھاسردار تنویر الیاس خان استحکام پاکستان پارٹی کے بانی رہنماء اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی بھی ہیں۔تنویر الیاس خان کا دوران وزارت عظمیٰ سب سے اہم کام 32 برس بعد بلدیاتی انتخابات کرانا تھا جس کی شدید مخالفت کی جا رہی تھی مگر وہ انعقاد میں کامیاب رہےسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں جلد اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کر دیا ہےآزاد کشمیر سےعنقریب بڑے نام جلد تنویر الیاس کی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں

متعلقہ خبریں