گلگت(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان کا نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو ٹیلفون ، نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ، وزیر اعلیٰ نے نگراں وزیراعظم حاجی گلبرخان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی جسے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے قبول کرتے ہوئے گلگت بلتستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔نگراں وزیراعظم کی گلگت بلتستان کے پیچیدہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی،وفاق اور گلگت بلتستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
