مظفرآباد ، دھیرکوٹ (سٹاف رپورٹ) سال 2023کے آغاز پرہی دوسرا بڑا ٹریفک حادثہ , 8افراد جاں بحق ، 4 شدید زخمی .راولپنڈی سےحلقہ کھاوڑہ کی یونین کونسل میرا کلاں جانے والی کوسٹر نمبر LES6641 رحیم کوٹ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد سمیت ریسکیو 1122 ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔حادثے میں 8افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ4 شدید زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے حلقہ کھاوڑہ کی یونین کونسل میرا کلاں جانےوالی کوسٹر رحیم کوٹ کے مقام پرسڑ ک کی خستہ حالی ،پھسلن کی وجہ سےموڑکاٹتےہوئے حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثہ کے نتیجے میں ڈرائیور تصویرمنہاس ساکنہ مشٹمبہ، کنڈیکٹر چوہدری رمیض فاروق ساکنہ رحیم کوٹ، راجہ شمشادحبیب ساکنہ مشٹمبہ اور چوہدری سیاب گلزار ساکنہ کسیاں جان کی بازی ہار گئےجبکہ شدید زخمیوں میں راجہ عامر اکبر ساکنہ پڈہوٹ ،چوہدری صداقت ساکنہ مشٹمبہ چکلی ، فہیم منہاس ساکنہ مشٹمبہ چکلی اور راشدنسیم قریشی ساکنہ ریاٹ قنونی موڑ شامل ہیں۔عینی شاہدین کےمطابق کوسٹر موٹرکاٹتے ہوئےپھسلن کا شکار ہو کر گہری کھائی میں گری ،اس موقع پرسیاسی و سماجی اکابرین بھی موقع پرپہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122ٗ ضلعی انتظامیہ،کمشنر ڈویژن مظفرآباد ،محکمہ پولیس کے آفیسران بھی موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔دھیرکوٹ سےنمائندےکےمطابق راولپنڈ ی سےمشٹمبہ جا نےوالی کو سٹر6641رحیم کوٹ کے مقا م پرموٹرکاٹتے ہوئےکئی سو فٹ گہر ی کھائی میں جا گری، افسو س نا ک حادثے کی خبر سن کر علاقہ میں کہرام مچ گیا اورعو ام کی بڑ ی تعد ادصبح 05بجے مد دکیلئےپہنچ گئی ، کوسٹر میں 12 افراد سوارتھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے ریکسیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردیں۔زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔افسوسناک حادثہ جمعہ کی صبح پانچ بجے پیش آیا ، مقامی افراد نےامدادی کارروائیاں کرتےہوئے زخمیوں کو بس سے باہر نکالااور طبی امدادکیلئے دھیرکوٹ اورمظفرآبادمنتقل کر دیا۔