اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماریہ خان کا سعودی فٹبال کلب ایسٹرن فلیمز سے معاہدہ ،پروفیشنل فٹبال کھیلنے والی پہلی پاکستانی فی میل فٹ بالر بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ماریہ خان پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم میں کپتان کے فرائض کے انجام دے رہے ہیں، اس کا اعلان سعودی ویمن پریمیئر لیگ کلب نے کیا ، اس حوالے سے فٹ بال کلب کا کہنا ہے کہ پاکستانی پروفیشنل فٹبالر ٹیم میں شامل کرنے کا مقصد سعودی پریمیئر لیگ نیو سیزن کیلئے اپنی ٹیم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔