اہم خبریں

الیکشن کمیشن کے حکم پر خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ مستعفی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )الیکشن کمیشن کے حکم پر خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ مستعفی ،25ممبران میں سے 23 ممبران نے استعفی دیدیا،نگران وزیر اعلی نے چائے پر بلا کر سب سے استعفیٰ طلب کیا،، اعظم خان نے ممبران سے گفتگو میں کہا الیکشن کمیشن کا خط آیا ہے کابینہ میں موجود سیاسی لوگوں کو استعفیٰ دینا ہوگا، مستعفیٰ ارکان میں مسعود شاہ، عبدالحلیم قصوریہ ،ارشاد قیصر، محمد علی شاہ، ہدایت اللہ،سلمیٰ بیگم اور ریاض انور شامل،، پیرہاورن شاہ، شیراز اکرم، ملک مہرالہٰی،حامد شاہ اور بخت نواز بھی مستعفیٰ، حاجی غفران، فضل الہی، تاج محمد ، حمایت اللہ، ظفر محمود اور رحمت سلام خٹک نے بھی استعفی دے دیا، صوبائی کابینہ 16وزرا،چار مشیر وں اور چھ معاونین خصوصی پر مشتمل تھی، مستعفی ٰہونے کے ڈر سے جے یوآئی اور پیپلز پارٹی کے ارکان اجلاس سے غائب ،جے یو آئی کے وزراء نے شام تک کا وقت مانگ لیا۔

متعلقہ خبریں