راولپنڈی (نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی نظر بندی کی درخواست پر سماعت ، اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ اور ڈی سی عدالت میں پیش ،شہریار آفریدی کی نظر بندی کے احکامات واپس لینے پر گزشتہ رات کو رہا کر دیا گیا تھا ،جیل سپرٹینڈنٹ کا موقف ،رہائی کے نصف گھنٹے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر پندرہ دن کیلئے نظر بند کردیا۔شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کو بھی جہلم جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔معاملہ پنجاب کی حد تک حل ہو چکا ہے۔ اس سے آگے وفاق کے احکامات پر عدالت آرڈر نہیں کر سکتی ، ، معزز جج نے ریمارکس دیتے ہوءے کہا کہ عدالت آئین اور قانون کے مطابق بنتا ہے وہ ضرور کرے گی، شہریار آفریدی کے بہاولپور کیس میں حفاظتی ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے شہریار آفریدی کی جانب سے دائر نظر بندی کی پٹیشن نمٹا دی ۔درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے کی۔