اہم خبریں

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پراظہار تشویش

نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا ۔نیویارک میں بریفنگ کے دوران کئے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہاقوام متحدہ کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی دگرگوں صورتحال پر جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا وہ اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر اور دیگر ذرائع سے اظہار تشویش کیا جا چکا ہے۔کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں جن خدشات کا اظہار ہم نے پہلے کیا وہ اب بھی برقرار ہیں ۔

متعلقہ خبریں