اہم خبریں

ملکی وعالمی صرافہ بازارمیں سونامسلسل دوسرے روزسستا

کراچی(نیوزڈیسک) ملک میں اور عالمی سطح پرآج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایاکہ 10 گرام سونے کا دام 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے گیاجبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 13 ڈالر کمی کے بعد 1927 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

متعلقہ خبریں