لاہور (نیوز ڈیسک ) ایم ڈبلیوایم کے سربراہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عمران خان نےتحفظات دورکرنےکاوعدہ کیاہے۔ ووٹ کا مسئلہ نہیں، ووٹ پی ٹی آئی کی امانت ہے۔ جس کو کہیں گے ووٹ دے دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے حوالے سے تحفظات ہیں کیونکہ ہمارے ساتھ جو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں ہوئے، تمام تحفظات عمران خان کو بتائے ہیں۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے اوپر جو مقدمات تھے انہیں بھی ختم نہیں کیا گیا، قرآن بورڈ میں بھی ہمیں نظر انداز کیا گیا۔ ہمارے مسائل ق لیگ کے ساتھ تھے اور ابھی بھی ہیں۔