سکردو(نیوزڈیسک) روندو تلو کے مقام پر شاہراہ بلتستان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ۔ شاہراہ پرہر قسم کی آمد و رفت معطل،شاہراہ بلتستان موضع چھماچھو کے مقام پر رات کو لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہوگئی ،صبح کے قریب تلو کے مقام پر بھی سڑک بلاک ہوگئی ۔ دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لائن لگ گئی ۔ اتنظامیہ تاحال سڑک کی بحالی کیلئے مشنری لیکر نہیں پہنچ سکی۔
