مظفرآباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں سرکاری آٹے کی سمگلنگ ،پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں آٹا برآمد کرلیا ۔ واضح رہے کہ آزادکشمیر میں آٹے کی غیرقانونی منتقلی پر مکمل پابندی ہے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری آٹے کی پنجاب کے علاقوں میں سمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا پولیس اور انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس کے دوران تحصیل سماہنی کی حدود سے پبلک ٹرانسپورٹ سے بھاری مقدار میں سرکاری کشمیر فائن آٹا برآمد کر لیا ۔ایس ڈی ایم سماہنی احمد سبحانی کی خصوصی ہدایات پرپولیس اور نائب تحصیلدار نے پبلک ٹرانسپورٹ کی پڑتال کی ۔جس دوران ایک مسافر گاڑی سے سرکاری آٹا سمگلنگ ہوتے ہوئے برآمد کر کے اس کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس سے قبل ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال نے دفعہ 144 کا نفاذ کررکھاہے اور آٹا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے خفیہ ٹیمز بھی تشکیل دی ہیں۔
