اہم خبریں

صفائی کرنیوالے کو لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنا مہنگا پڑگیا

میامی (نیوز ڈیسک) صفائی کرنے والے کو دنیا کے سب سے مشہور فٹبالر لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنا مہنگا پڑگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر دستخط مانگنے پر صفائی کمپنی کے مالک نے مداح کو نوکری سے نکال دیا ۔ واضح رہے کہ کولمبیا کے کرسچن سلامانکا نے لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر دستخط مانگے جس پر وہ رضا مند ہوگئے لیکن پھر بھی کرسچن سلامانکا کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ ڈیڑھ سال سے میامی میں مقیم کرسچن سلامانکا کھیلوں کی تقریبات اور کانسرٹس میں صفائی کا کام کرتا ہے نے بتایا کہ میں لیونل میسی کو بس میں دیکھ کر پرجوش ہوگیا اور انہیں اپنی شرٹ پر دستخط کرنے کا کہا جس پر وہ رضامند ہو گئے لیکن کمپنی کو یہ پسند نہ آیا اور مجھے نوکری سے نکال دیا۔

متعلقہ خبریں