اہم خبریں

کپتان کی گرفتاری پر دل رنجیدہ ،حکمران ملک کو انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور اُن کواٹک جیل منتقل کرنے پر مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا میں اس کی پُرزور مذمت کرتا ہوں ۔عمران خان کو فئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے تھا امید ہے عمران خان کو ہائیکورٹ سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور انہیں جلد رہائی ملے گی۔ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے اور الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے۔ نفرتیں کم ہونی چائیں تاکہ صاف اور شفاف الیکشن ہو سکیں ۔ چار دن کی حکومت حالات کو مزید سنگین اور گھمبیر نہ بنادے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں مرے ہوئے ہیں حالات مزید بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔حکمران حالات کو مزید گھمبیر بنا کر ملک کو انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں