اہم خبریں

گلگت ،علاقہ جوٹیال کا اکلوتا فلٹریشن پلانٹ مویشی خانہ بن گیا

گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت کی گنجان آبادی جوٹیال وحدت کالونی کا اکلوتا فلٹریشن پلانٹ مویشی خانہ بن گیا،متعلقہ محکمے کی غفلت کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی جدید مشینری ناکارہ ہوگئی ، علاقہ مکین صاف پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق فلٹریشن پلانٹ پیپلزپارٹی کے دور میں تعمیر ہوا ہے اور فلٹریشن پلانٹ کیلئے زمین فری میں دی جس کے بدلے میں ایک فرد کو ملازمت دی جانی تھی تاہم کئ سال گزرنے کے باوجودنہ فلٹریشن پلانٹ کو چالو کیا گیا اور نہ ہی کسی کو ملازمت دی گئی ،دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹ مویشی خانہ بن چکا ہے ۔ وحدت کالونی میں 600 کے قریب گھرانے ہیں جہاں نہ صاف پانی کی دستیابی کا مسئل ہے بلکہ صفائی کا نظام بھی درست نہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں