اسلام آباد(نیوزڈیسک) اداریہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ،ملک میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ مجموعی شرح 29.83 فیصد ریکارڈ،گزشتہ ہفتے 23 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مہنگی ہوئیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق7 اشیاء ضروریہ سستی جبکہ21 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ،گزشتہ ہفتے ایل پی جی کے 11.67 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 255 روپے کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق200 گرام پسی ہوئی مرچ 25 روپے مہنگی ،لہسن فی کلو 20 روپے ،پیاز 3 روپے فی کلو،انڈے فی درجن 10 روپے ،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 5 روپے،گڑ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش،دال مسور اور آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ،چھوٹا گوشت،کیلے،کھلا دودھ اور چینی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ،گزشتہ ہفتے سرسوں کا تیل 9 روپے سستا ہوا ،برائلر زندہ مرغی فی کلو 6 روپے سستی ہوئی ،ویجیٹبل گھی 3 روپے،دال چنا اور دال مونگ 1، 1 روپیہ فی کلو سستی ہوئیں ۔















