اہم خبریں

مردم شماری معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں رکھیں گے،اعظم تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ مردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں رکھا جائے۔جمعہ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے تشدد کا شکاربچی رضوانہ کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ رضوانہ جیسی معصوم بچیوں کے معاملے پر ہم قانون سازی کر رہے ہیں جہاں اتنی تیز رفتاری سے دوسری قانون سازی ہو رہی ہے ایک نیکی کا کام بھی کر لیں۔ مردم شماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ مردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں رکھا جائے۔

متعلقہ خبریں