لاہور ( اے بی این نیوز )دریائے ستلج میں اوکاڑہ کے قریب کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 5 سال کا بچہ جاں بحق،کشتی میں 44افراد سوارتھے، 33افراد کو بچالیاگیا،10 لاپتہ افرادکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری،دریائے راوی میں ریلا کمالیہ کے علاقے میں ہیڈ سندھنائی کے قریب پہنچ گیا،دریائی بیلٹ میں واقع بستیوں میں ریلا داخل ہونے سے ہزاروں ایکڑ پر مکئی کی فصلیں تباہ ہوگئیں،روجھان کے علاقے اوزمان روڈ پر آمدورفت کیلئے بنایا گیا بیلی پل ٹوٹ گیا ، ہزاروں نفوس پر مشتمل علاقہ مکینوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ،بیلی پل چند دن قبل رودکوہی سیلاب سے پڑنے والا شگاف پر نصب کیا گیا تھا،پی ڈی ایم اے کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7اگست تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی،دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔
