اہم خبریں

اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہوا کیساتھ بارش، موسم خوشگوار، آزادکشمیر ،پنجاب میں الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزدیسک)اسلام آباد راولپنڈی میں تیز ہواوں کیساتھ بارش دارالحکومت میں موسم خوشگوار ہوگیا ۔آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ شروع، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 7 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں سے دریاوں میں سیلابی صورتحال رہے گی۔ دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب ۔ سدھنائی کے مقام پر پانی کی آمد 52040 کیوسک اور اخراج 36840 ہے ۔ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ۔ منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ۔ عمران قریشی ڈی جی پی ڈی ایم اےنے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیلاب اور برسات کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں، تاروں اور کھمبوں سے فاصلے پر رہیں،عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ مقامی انتظامیہ کو دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائے۔شہری ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں