اہم خبریں

سپرکھلاڑی اکشے کمار کی فلم او مائی گاڈ 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپرکھلاڑی اکشے کمار کی فلم او مائی گاڈ 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا،اس فلم میں اکشے کمار ہندو دیوتا شیوا کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ بیٹے کی صیح تربیت میں مسائل کا شکار باپ کی مدد کے لیے اکشے کمار ہندو دیوتا شیوا کے روپ میں نمودار ہوتے ہیں،اہم کیس جیتنے میں پنکج ترپاٹھی کی مدد کرتے ہیں، اس فلم میں بھی او مائی گاڈ کے پہلے پارٹ کی طرح سماجی پیغام دیا گیا ہے ،اس فلم کو نمائش سے پہلے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،فلم کی ریلیز 11 اگست کو کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں