اہم خبریں

خلاء میں شجرکاری ، سبزیاں اُگانے کی تیاری،چینی ایجنسی نے پودوں اور بیجوں کی فہرست جاری کردی

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی خلائی ایجنسی نےاسپیس بریڈنگ خلاء میں شجرکاری کیلئے سوسے زائد قسم کے پودوں اور چالیس سے زائد سبزیوں کے بیجوں کو ٹیانگونگ اسپیس سٹیشن بھیج دیئے۔ ذرائع کے مطابق چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی نے مئی کے اواخر میں 136 اقسام کے پودوں کے تجرباتی نمونے بھیج دیئے۔جن میں 47سبزیوں، 12 بیج فصلوں کے، 28 بیج پھولوں ،7 سلین الکلی پودے اور 76 اقسام کے پودے، گھاس، پھول اور ادویاتی پودے شامل۔ 13 مائیکرو آرگنزم بھی شامل جن میں زرعی اور صنعتی مائیکرو آرگنزم، کھانے کے قابل فنگئی، الگئی اور کائی شامل ہے۔اسپیس بریڈنگ بیجوں کو خلائی شعاعوں اور مائیکرو گریویٹی کے ذریعے ممکنہ مفید جینیاتی متغیرات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور پودوں کو بیماری اور خوشحالی کیلئے خلاء میں اگایا جارہا ہے۔اس طرح کے تجربات عالمی اسپیس اسٹیشن میں بھی کئےجا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں