اہم خبریں

سائنسدانوں نے زمین کا سب سے بڑاوزنی جانور دریافت کرلیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ سائنسدانوں نے زمین کا سب سے بڑاوزنی جانور دریافت کرلیا۔ امریکی سائنسدانوں نے اس دعویٰ کیا ہے کہ پیرو سے ملنے والے فوسلز’’پیروسیٹس کولوسس‘‘ بلیو وہیل سے دنیا کا سب سے بڑا جانور ہونے کا اعزاز چھین لیں گے ، دریافت ہونے والے فوسلز جس کوپیروسیٹس کولوسس کا نام دیا ہے وہ دراصل موجودہ وہیل کی ہی ایک قدیم نسل ہے جو تقریبا 80 ملین سال پہلے پائی جاتی تھی،اس کی لمبائی 20 میٹر یعنی 66 فٹ کے قریب تھی جبکہ اس کا وزن 340 میٹرک ٹن کے قریب تھا جو کہ موجودہ بلیو وہیل اور ڈائنو سار سے بھی زیادہ ہے ۔ سائنسدانوں نے اس کا سائنسی نام زبردست پیرو وہیل رکھا ہے ۔

متعلقہ خبریں