اہم خبریں

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں ٹیکس حکام کی کارکردگی قابل تعریف ہے،نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں ٹیکس کا ہدف حاصل کرنا خوش آیند ہے،ایف بی آر کے حکام میں لیڈرشپ صلاحتیں موجود ہیں،گزشتہ مالی سال ٹیکس ہدف حاصل نہ ہونے کی وجوہات ہمیں معلوم ہیں،ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر کے لگ بھگ پہنچ گئے ہیں،آج ایوان نے نیشنل ساورن ویلتھ فنڈ کا تاریخی بل منظور کیا ہے،قومی اثاثوں کے فنڈ میں ابتدائی طور پر 7 اثاثے شامل کیے ہیں، یہ گفتگووزیر خزانہ اسحاق ڈارنےفیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرکےدورہ کے موقع پر کی انہوں نے کہا کہ قومی اثاثوں کے فنڈ میں وزارت خزانہ کے 3 اثاثے شامل ہیں،قومی اثاثوں کے فنڈ میں تیل و گیس کے 3 اثاثے شامل کیے ہیں،قومی اثاثوں کے فنڈ میں توانائی کا ایک اثاثہ شامل کیا ہے،ابتدائی طور پر اس فنڈ میں 2300 ارب روپے اثاثے شامل ہیں،قومی اثاثوں کے فنڈ پہلے انڈونیشیا اور مصر بھی قائم کرچکے ہیں،قومی اثاثوں کا فنڈ حکومت کی براہ راست ساورن گارنٹی ہوتا ہے،سرمایہ کاروں کو ان اثاثوں سے فنڈ پر 100 فیصد اعتماد ہوتا ہے،پاکستان کے سرکاری اثاثوں کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں