کوٹلی (نمائندہ خصوصی)کوٹلی میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ کے لئے ماسٹر تاج چوہدری مضبوط ترین امیدوارتفصیلات کے مطابق کوٹلی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد سیاسی گرما گرمی اور جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا۔ کوٹلی میں تحریک انصاف کی طرف سے کامیاب ہونیو الے تمام امیدوار میونسپل کارپوریشن کے چئیرمین کے لئے سامنے آ گئے ہیں۔ ان تمام امیدواران میں وارڈ نمبر 9 منڈی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونیو الے (ر) مدرس محمد تاج چوہدری مضبوط ترین سمجھے جا رہے ہیں۔ ان کا معروف سیاسی گھرانے سے تعلق ہونے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں انہیں بطور چئیرمین میونسپل کارپوریشن مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔ چوہدری محمد تاج کوٹلی کے معروف سماجی ورکر اور سیاسی شخصیت کیپٹن (ر) صدر الدین مرحوم کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر خلق خد ا کی خدمت کی۔ یہی وجہ ہے کے کوٹلی کے عوامی حلقوں میں ان کو مضبوط امیدوار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔