اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل پولیو لیبارٹری کی راولپنڈی، پشاور کے سیوریج میں وائرس کی تصدیق ،رواں برس ملک کے سیوریج میں 14 ویں بار پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی، راولپنڈی، پشاور کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ این آئی ایچ کے مطابق پشاور شاہین مسلم ٹاون کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے،راولپنڈی سرائے کالا ٹیکسلا کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود گی کا انکشاف،رواں سال پشاور کے سیوریج میں چھٹی بار پولیو وائرس پایا گیا،شاہین مسلم ٹاون کے سیوریج میں پہلی بار پولیو پایا گیا ، زرائع کے مطابق پشاور کے سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 17 جولائی کو لیا گیا تھا، پشاور سے آخری بار پولیو کیس 20 جولائی 2020 کو رپورٹ ہوا تھا،سرائے کالا ٹیکسلا سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 17 جولائی کو لیا تھا، رواں برس راولپنڈی کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا۔راولپنڈی کے سیوریج میں ستمبر 2022 میں پولیو کی تصدیق ہوئی تھی، راولپنڈی میں آخری بار پولیو کیس جون 2010 میں رپورٹ ہوا تھا، راولپنڈی، پشاور کے سیوریج میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی ٹیسٹ جاری ، تحقیقات جاری ہیں۔
