اہم خبریں

پڑوسیوں کی شکایت،ٹوئٹر ہیڈکوارٹرز پر لگے نئے لوگو ایکس کو ہٹا دیا گیا

شان فرانسسکو(نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ٹوئٹر ہیڈکوارٹرز پر لگے نئے لوگو ایکس کو پڑوسیوں کی شکایت پر ہٹا دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے منگل کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ٹوئٹر کے لوگو ایکس کے حد سے زیادہ روشن سائن بورڈ سے متعلق تقریباً 24 شکایتیں موصول ہوئیں،شکایتوں میںپڑوسیوں کا کہنا تھاکہ ایکس کی فلیش لائٹس روزمرہ کے کاموں میں خلل ڈال رہی ہیں اور بزرگ افراد بھی اس کے سبب مشکل کا شکار ہو رہے ہیں جس کے بعد نئے لوگو ایکس کو ہٹا دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں