کراچی( اے بی این نیوز )انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 286 روپے 64 پربندہوا،انٹربینک میں امریکی ڈالر19 پیسے کا اضافہ ہوااوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 1 روپے اضافہ ہوا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر292 روپے پر ٹریڈ کررہاہے،نیزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا اختتام ہوا،نئے کاروباری ہفتے پہلے روز حصص بازارمیں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،100 انڈیکس دوسال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی حد پارکرگیاکاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس 957 پوائنٹس اضافے سے 48034 پوائنٹس پر بند ہواگزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 47076 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،کاروبارکے دوران 100 کو زیادہ سے 48126 اورکم سے کم 47372 کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔















