اہم خبریں

باکسر عامر خان سے علیحدگی ، فریال نے شادی کی انگوٹھی بھی اتار دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم میں دوریاں بڑھنے لگیں، اہلیہ فریال مخدوم نے شادی کی انگوٹھی بھی اتار دی۔تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان کے ماڈل سمیرا کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کے سکینڈل کو فریال مخدوم اور باکسر عامر خان میں دوریوں کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ، عامر خان کی ازدواجی زندگی پہلے ہی مشکلات کا شکار تھی کہ اب مزید کشمکش پیدا ہو گئی، تین بچوں کے باپ عامر خان کے حوالے سے اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ میں اپنے بچوں کو اس صورتحال سے محفوظ رکھنا چاہتی ہوں، میری توجہ کا مرکز صرف بچے ہیں ۔

متعلقہ خبریں