اہم خبریں

سیاسی سرگرمی پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نےباجوڑ میں جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت  کرتے ہو ئے کہا کہ سیاسی سرگرمی پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے،پیپلز پارٹی کے کارکنان خون کا عطیہ دینے اور امدادی کاریوں میں شامل ہوں،انہوں نے کہا کہ جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن پر حملے کی  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حملے میں شہید افراد کے لواحقین اور پوری جمعیت علماء اسلام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جمعیت علماء اسلام کے زخمی کارکنان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ خبریں