اہم خبریں

گلیشیئر میترہارن سے 37 سال پہلے لاپتہ ہونیوالے کوہ پیما کی باقیات مل گئیں

بیرن(نیوز ڈیسک) موسمیاتی تبدیلوں کا شکارسوئٹزرلینڈ کا گلیشیئر میترہارن سے 37 سال پہلے لاپتہ ہونیوالے کوہ پیما کی باقیات مل گئیں۔تفصیلات کے مطابق یہ جرمن کوہ پیما 1986 میں لاپتہ ہوا تھا ،گلیشئرز مسلسل پگھلنے کی وجہ سے لاپتہ کوہ پیما کی باقیات واضح ہوئیں جسے پاس سے گزرنے والے کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دیکھا تھا،اس حوالے سے مقامی پولیس نے کوہ پیما کا نام تو نہیں بتایا لیکن یہ ضرور واضح کیا کہ 37 سال بعد ملنے والے کوہ پیما کی گمشدگی کے وقت عمر 38 سال تھی، کوہ پیما کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کیا لیکن کو ئی کامیابی نہیں ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں