اہم خبریں

چینی کی قلت روکنےکیلئےحکومت نے کین کمشنر کو غیرمعمولی اختیارات دیدیئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چینی کی قلت ختم کرنے کیلئے کین کمشنر پنجاب غیر معمولی اختیارات مل گئے ۔تفصیلات کے مطابق کین کمشنر چینی کی قیمت کا تعین ،درآمد اور چینی ڈیلر ز کا ریکارڈ بھی چیک کر سکے گا۔ حکومت نے یہ اقدام چینی کی بڑھتی قیمت کو روکنے کے لیے کیا ہے ، کین کمشنر کے پاس ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خصوصی کارروائی کا ا ختیار بھی ہوگا ،کین کمشنر کو اضافی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں