واشنگٹن(نیوز ڈیسک) خام تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر مسلسل اضافہ ،امریکی ڈبلیو ٹی آئی نے فی بیرل خام تیل کی قیمت 80 ڈالر
کردی،برطانوی برینٹ نے فی بیرل خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 31 سینٹ اضافے کے بعد 84 ڈالر کردی۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے رواں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ اوپیک کی طرف سے تیل پیداوار میں کٹوتی کی وجہ سے ہوا ہے ، اطلاعات ہیں کہ روس اور سعودی عرب پیداوار میں مزید کٹوتی کریں گے ۔















